وینا،19جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریا کے وزیر دفاع ہنس پیٹر نے مہاجرین کے بہاؤ کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس سلسلے میں سلواکیہ سے ملنے والی سرحد پر حفاظتی انتظامات کو سخت کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی حال میں ہی میں تین سو مہاجرین کو پکڑا گیا ہے، جو آسٹریا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہو رہے تھے۔ ہنس پیٹر کے بہ قول ان میں سے زیادہ تر اٹلی واپس بھیج دیا گیا۔ ہنس پیٹر اور وزیر داخلہ وولفگانگ سوبوٹکا سرحدوں پر سختی بڑھانے کرنے کے حوالے سے نئے اقدامات کا اعلان اگلے دنوں میں کرنے والے ہیں۔